سندھ میں پانی کی شدید قلت کے معاملے کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے، میر منور علی تالپور

منگل 22 مئی 2018 13:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) رکن قومی اسمبلی میر منور علی تالپور نے سندھ میں پانی کی شدید قلت کے معاملے کا نوٹس لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارسا کو اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فی الفور اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر میر منور علی تالپور نے کہا کہ سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، ہماری نہریں خشک پڑی ہیں۔