چکوال، دس مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا

منگل 22 مئی 2018 16:50

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) تھنیل پھاٹک تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میں دس مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

سید شہباز علی ولد سید آفتاب کاظمی ساکن ڈھوک فیروز نے پولیس کو بتایا کہ وہ ہمراہ شاہ زیب موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ ملزمان محمد عارف، تبسم محمود ساکن سرکال، سفیر احمد، صہیب احمد اور چھ سات نامعلوم اشخاص حملہ آور ہوگئے، محمد عارف نے سیدھا فائر اس پر کیا جو اس کے سامنے بائیں طرف لگا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اے ایس آئی ضمیر حسین نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔