امیر مقام اتنے لمبے ہیں اوپر دیکھ کر ملنا پڑتا ہے ،ْنوازشریف کا امیر مقام سے ازراہ مذاق

منگل 22 مئی 2018 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) اسلام آباد احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے امیر مقام سے ازراہ مذاق کہا کہ امیر مقام اتنے لمبے ہیں کہ اوپر دیکھ کر ملنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی سماعت شروع ہونے سے قبل کمرہ عدالت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر اور مشیر وزیر اعظم انجینئر امیر مقام کے ساتھ معانقہ کرتے ہوئے ازراہ مذاق کہا کہ امیر مقام اتنے لمبے ہیں کہ اوپر دیکھ کر ملنا پڑتا ہے۔