ایشین گیمز فٹبال کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ 25 مئی سے شروع ہوگا

منگل 22 مئی 2018 17:58

ایشین گیمز فٹبال کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ 25 مئی سے شروع ہوگا
لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ایشین گیمز فٹبال کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ 25 مئی سے لاہور میں شروع ہوگا، برازیلی کوچ جوزانتونیو ناگورا کی معاونت ان کے ہم وطن ٹرینر جوز رابرٹو پورٹیلا کرینگے، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے برازیلین کوچ سے 3 سال کا معاہدہ کیا تھا، اب غیر ملکی ٹرینر کی بھی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، یاد رہے کہ ایشین گیمز کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب کراچی میں ہونے والے چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران کیا گیا تھا، لاہور میں لگائے جانے والے کیمپ میں 60 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائیگا۔