مجلس عمل کے قیام سے لبرل قوتیں پریشان ہیں،میرنظام الدین لہڑی

سونامی کے ایجنڈے ہمیشہ فلاپ شوثابت ہوئے ہیں ،نصیرآباد میں ترقی وخوشحالی کے دعویداروں کو عوام نے مسترد کردیاہے،رہنماء جمعیت علماء اسلام بلوچستان

منگل 22 مئی 2018 18:02

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام صوبائی رہنماء میرنظام الدین لہڑی نے کہاہے کہ متحد ہ مجلس عمل کے قیام سے لبرل قوتیں پریشان ہیں سونامی کے ایجنڈے ہمیشہ فلاپ شوثابت ہوئے ہیں نصیرآباد میں ترقی وخوشحالی کے دعویداروں کو عوام نے مسترد کردیاہے اقتدار کے پجاریوں کو عوام نے پہچان لیاہے آئندہ الیکشن میںعوام تبدیلی کا فیصلہ کردیا جمعیت کا مستقبل روشن ہے کارکنوںکے حوصلے بلند ہیں کیونکہ غیور عوام نوٹوں اور لوٹوں کے بجائے باضمیروں کو ووٹ کرینگے ان خیالات کا اظہارمنجھوشوری میڈیامیں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا میرنظام الدین لہڑی نے کہاکہ عوام کو سبز باغ دکھانے کاوقت گزر گیاہے نصیرآباد میں صحت تعلیم پینے کیلئے صاف پانی کی عدم سہولیات اقتداریوں کے دعوو،ْں کی نفی ہے روڈوں کی تعمیر سے عوام اور علاقہ کی ترقی نہیں بلکہ مخصوص من پسند لوگ ترقی کوخوشحالی ہے انھوں نے کہاکہ نصیرآباد کے عوام زریعہ معاش زراعت ہے مگر افسوس پٹ فیدر کینال کو تباہ کیاگیا لاکھوں ایکٹر اراضیات غیرآباد ہیں جوکہ مقامی لوگوں کی معاشی قتل کے مترادف ہیں اور عوامی نمائندگی کے دعویدار اس ظلم کے ذمہ دار ہیں جو چور دروازے سے اقتدار میں شامل ہوکر نصیرآباد کے عوامی مسائل بھول گئے ہیں انھوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں عوام کی امیدیں جمعیت سے وابستہ ہیں کیونکہ اقتداریوں نے ان کو مسائل اور مشکلات کے سواء کچھ بھی نہیں دیاہے انھوں نے کہاکہ عوامی قوت سے مفاد پرستوں کو ووٹ کی طاقت سے شکست دینگے کیونکہ جمعیت رنگ ونسل زئی اور خیل سے بالاتر ہوکر عوام کی بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں انھوں نے کہاکہ غیروں کے اشارے پر چل نے والوں کے ہوش 2018کے الیکشن میں ٹھکانے آئینگے متحدہ مجلس عمل ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کی ضمانت ہے۔