پنجاب کے عوام اب پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں گے تاکہ یہاں ترقی کاسفر شروع ہوسکے ‘مہرین انور راجہ

منگل 22 مئی 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا کہ عوام کے پانچ سال ضائع ہونے پر افسوس ہے ، پانچ سال صرف نعرے بازی ہوئی عوام کی فلاح کے لئے کوئی کام نہیں ہوسکا ، پنجاب کے عوام اب پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں گے تاکہ یہاں ترقی کاسفر شروع ہوسکے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بھاری ضمنی بجٹ کے استعمال کرنے کے باوجود ترقی نہ ہوسکی ، ضمنی بجٹ غیر ضروری طور پر استعمال کیا گیا ، ضمنی بجٹ سے عوام کو فائدہ نہ ہوسکا، پنجاب میں ہر بجٹ بڑے بڑے اعلان کئے جاتے ہیںمگر عملی طو پرکچھ نہیں ہوتا ، عوام بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں ، پنجاب میں عوام کا پینے کا نہ صاف پانی مل سکا ہے اور نہ ہی صحت اور تعلیم کی سہولتیں مل سکی ہیں، یہاں صرف چند جزوی اقدامات کرکے بڑے بڑے نعرے لگائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :