پشاور، کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے صفائی کی ناقص صورتحال اور گرانفروشی پر 4 قصابوں کو گرفتار کرلیا

منگل 22 مئی 2018 18:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2018ء) کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے صفائی کی ناقص صورتحال اور گرانفروشی پر 4 قصابوں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے چیف ایگزیکٹیو رانا خاور کی ہدایت پر کنٹونمنٹ مجسٹریٹ قرة العین وزیر نے صدر میں مختلف قصائیوں اور مرغی کی دکانوں کی چیکنگ کی جہاں پر صفائی کی صورتحال ابتر تھی اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ کرتے ہوئے لوگوں سے من مانے ریٹس وصول کرنے پر 4 قصابوں کو گرفتار کرلیا ۔ کنٹونمنٹ مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ عوام کوئی بھی چیز لینے سے پہلے نرخنامہ چیک کریں بعد میں خریداری کریں گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کو آگاہ کریں جس کے خلاف فوری ایکشن لیکر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :