پبی پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

منگل 22 مئی 2018 20:03

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) پبی پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 8 کلوگرام چرس برآمدکرکے تین ملزمان گرفتار کرلیے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نوشہرہ سید شہزاد ندیم بخاری کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ چند لوگ پبی کے علاقے میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کر رہے ہیں جس کیلئے وہ آج کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات علاقہ پبی میں لا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاع پر ڈی ایس پی پبی لقمان خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پبی انسپکٹر شاد علی خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی اور پبی میں مختلف جگہوں پر ناکہ بندیاںکر کے ڈاگئی چوک پر 2 افراد کو تلاشی کے لیے روکا گیا جن کی تلاشی لینے پر اُن کے قبضے سے پانچ کلو گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان شیراز ولد جان عالم اور طفیل ولد صمد خان ساکنان ڈاگئی جدید کو گرفتار کراسی طرح رانڈو خوڑ جلوزئی میں احسان اللہ ولد رحمان گل ساکن بانڈہ نبی کو گرفتار کرکے اُس کے قبضے سے تین کلو گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :