تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے،عرب لیگ کی پیرا گوئے کو دھمکی

عالمی ممالک تنائو میں اضافہ اور نقصان دہ اقدامات اٹھانے سے پرہیز کریں، سفارتخانے منتقل کرنے والے ممالک کے خلاف اقتصادی و سیاسی حفاظتی اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں،سیکرٹری جنرل عرب لیگ احمد ابو الغیط

منگل 22 مئی 2018 21:50

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) عرب لیگ نے پیرا گوئے کو بیت المقدس میں سفارتخانہ کی منتقلی پر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے،عالمی ممالک تنائو میں اضافہ اور نقصان دہ اقدامات اٹھانے سے پرہیز کریں،عرب لیگ سفارتخانے منتقل کرنے والے ممالک کے خلاف اقتصادی و سیاسی حفاظتی اقدامات کر سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اخلاقی ذمہ داری کو نظر انداز کر کے مختلف طرح کے دباو اور تحریکی اقدامات کے سامنے گردن جھکانے والے ممالک نے تاریخی غلطی کا فریق بننا منتخب کیا ہے۔عرب لیگ نے جنوبی امریکہ کے ملک پیرا گوئے کے اپنے سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کی مذمت کی ہے۔عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ پیراگوئے کا اپنے سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنا اس کے عرب دنیا کے ساتھ تعلقات پر منفی اثرات مرتب کرے گا۔

(جاری ہے)

ابو الغیط نے عالمی ممالک سے تناو میں اضافہ کرنے والے اور مسئلے کے منصفانہ حل کے موقع کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کرنے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے اور عرب لیگ کے 17 مئی کو لئے گئے فیصلے کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے کہ جس کی رو سے عرب لیگ کے رکن ممالک، اپنے سفارت خانوں کو بیت المقدس منتقل کرنے والے ممالک کے خلاف اقتصادی و سیاسی حفاظتی اقدامات کر سکتے ہیں۔ابو الغیط نے مزید کہا ہے کہ اخلاقی ذمہ داری کو نظر انداز کر کے مختلف طرح کے دباو اور تحریکی اقدامات کے سامنے گردن جھکانے والے ممالک نے تاریخی غلطی کا فریق بننا منتخب کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :