شام،امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کی شدید مذمت اوربڑا احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین نے امریکی پرچم نذر آتش کر دیا، امریکہ مردہ باد کے بلند شگاف نعروںکی گونج

منگل 22 مئی 2018 22:10

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) شام کے شہریوں نے امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی پر شید مذمت کرتے ہوئے امریکہ کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے امریکی پرچم نذر آتش کیا اور امریکہ مردہ باد کے بلند شگاف نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں امریکی سفارتخانہ کو بیت المقدس منتقل کرنے کے خلاف عظیم احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ کے خلاف عوامی احتجاجی مظاہرہ دمشق کے الشہبندر اسکوائر پر ہوا ۔ مظاہرین نے امریکہ کے خلاف نعرے بازی اور امریکی پرچم کو نذر آتش کیا اور تل ابیب سے امریکی سفارتخانہ کی بیت المقدس منتقل کرنے کے امریکی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ یہ مظاہرہ " بیت المقدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت " کے عنوان سے منعقد ہوا۔

متعلقہ عنوان :