پشاور کی حدود میں پلوں سے 200 میٹر اوپر اورنیچے دریاؤں سے ریت اورمٹی نکالنے پر پابندی

منگل 22 مئی 2018 22:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع پشاور کی حدود میں پلوں سے 200 میٹر اوپر اورنیچے دریاؤں سے ریت اورمٹی نکالنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

(جاری ہے)

اس حکم کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ یہ حکم فوری طورپر ایک ماہ کے لئے نافذ العمل رہے گا۔

متعلقہ عنوان :