پھل اور سبزیو ںکی قیمتوں میں اعتدال لانے کیلئے منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کرنا ہو گا،ڈپٹی کمشنر

منگل 22 مئی 2018 23:22

ڈی جی خان۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد ابراہیم جنید نے کہا ہے کہ پھل اور سبزیو ںکی قیمتوں میں اعتدال لانے کیلئے منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کرنا ہو گا اور اسی سلسلے کے تحت ڈیرہ غازیخان کی سبزی منڈی میں نیلامی کی نگرانی کی جار ہی ہے جس کیلئے وہ خود ، ڈی پی او اور دیگر افسران مسلسل معائنے کر رہے ہیں ․انہوںنے یہ بات سبزی منڈی میں نیلامی کا جائزہ لینے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ․ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں محمد اقبال مظہر مہار ، ای اے ڈی اے اطہر جلیل ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ او ردیگر موجو دتھی․ ڈپٹی کمشنر نے پھل اورسبزیوں کی نیلامی کے مختلف پہلووں اور ریکارڈ کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :