امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

بدھ 23 مئی 2018 09:20

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا اور برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 80 ڈالر فی بیرل سے زیادہ میں طے پائے جس کی وجہ وینزویلا کی پیداوار اور امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی تیل کی سپلائی میں کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے سے قبل نرخ 1.19 ڈالر (1.5 فیصد) بڑھ کر 80.41 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 59 سینٹ (0.8 فیصد) اضافے کے ساتھ 72.83 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :