خطرناک اور سنسنی خیز مناظر ایکشن فلم کی جان ہوتے ہیں

ایوینجر میں اداکاروں سے حیرت انگیز مشابہت رکھنے والے ’’اسٹنٹ مین‘‘

بدھ 23 مئی 2018 11:50

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) ہالی ووڈ کی فلم ’’ایوینجر‘‘ میں اداکاروں کے ’’اسٹنٹ مین‘‘ کے لیے ایسے افراد کا انتخاب کیا گیا ہے جو ہو بہو اداکاروں سے مشابہت رکھتے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔ہالی ووڈ کی فلمیں ایکشن اور تھرل کی وجہ سے مشہور ہیں کیوں کہ فلم میں خطرناک اور سنسنی خیز مناظر کو شامل کیا جاتا ہے جو ایکشن فلم کی جان ہوتے ہیں اور اس کی وجہ سے ہی مداح فلم کو پسند کرتے ہیں، اگر کسی فلم میں یہ چیزیں نہ ہوں تو پھر اسے ایکشن فلم ہی تصور نہیں کیا جاتا۔

عام طور پر فلم دیکھنے والے مداح اداکاروں کو اپنی جان خطرے میں ڈالتے دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں اور ان کی بہادری پر خوب واہ واہ کرتے ہیں، مداح فلم میں اتنے مگن ہوجاتے ہیں کہ وہ فلم کی ایک بڑی حقیقت سے بے خبر رہتے ہیں کہ اپنی جان پر کھیلنے والے اصل میں ان اداکاروں کے رٴْوپ میں دوسرے فنکار ہوتے ہیں جسے فلم انڈسٹری میں ’’اسٹنٹ مین‘‘ کہا جاتا ہے یہ فن کار اداکاروں کی جگہ اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر خطرناک مناظر عکس بند کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ کی فلم ’’ایوینجر‘‘ میں بھی اداکاروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے خطرناک مناظر کو عکس بند کرنے کے لیے ’’اسٹنٹ مین‘‘ کا انتخاب کیا گیا ہے جب کہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ فنکار ہوبہو اداکاروں سے مشابہت رکھتے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔اس تصویر میں فلم ’’تھور‘‘ کے مرکزی ہیرو کرس ہیمس ورتھ اپنے اسٹنٹ بوبی ہولینڈ کے ساتھ ہیں جن کے درمیان حیرت انگیز شباہت موجود ہے۔فلم ’’ہلک‘‘ کا کردار ادا کرنے والے مارک بفیلو اپنے اسٹنٹ مین اینتھونی مولینیاری کے ساتھ ایک خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ایوینجر کے ایک اور کردار اینھونی میکی عرف فالکن اپنے اسٹنٹ آرون ٹونی کے ساتھ ہیں جن کا قد اور جسامت عین اینتھونی جیسی ہے۔

متعلقہ عنوان :