جان لیوا نیپا وائرس بھارت کی ایک اور ریاست میں پہنچ گیا

بدھ 23 مئی 2018 13:53

بنگلور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) بھارتی ریاست کرناٹک میں دو ایسے افراد کی شناخت ہوئی ہے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ جان لیوا نیپا وائرس سے متاثرہ ہیں۔

(جاری ہے)

کرناٹک کی ہمسایہ ریاست کیرالہ میں اب تک کم از کم 10 افراد اس وائرس کے سبب موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ 100 کے قریب افراد طبی نگہداشت میں ہیں۔ کرناٹک کے طبی حکام کے مطابق ایک 20 سالہ خاتون اور ایک 75 سالہ مرد میں نیپا وائرس کی علامات ملی ہیں۔ ان دونوں افراد نے ریاست کیرالہ کا سفر کیا تھا۔ حکام نے عوام سے کہا ہے کہ وہ افراتفری کا شکار نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :