کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ اور ٹیکس ریفینڈز کو یقینی بنایا جائے ‘راجہ وسیم حسن

بدھ 23 مئی 2018 14:02

کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ اور ٹیکس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے بینکوں سے اپنی ہی جمع رقم کے لین دین پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے اور برآمد کنندگان کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی فوری ادائیگی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

راجہ وسیم حسن نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے نظام پیچیدگیاں ختم کرکے اسے آسان بنایا جائے ٹیکسیشن نظام بزنس فرینڈلی بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں اور حکومتی ریونیو میں اضافہ ہو انہوںنے کہا کہ ملک بھر میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے اقدامات کی ضرورت ہے ٹیکس ریفنڈز کو آسان اور ٹیکس فارم کو سادہ بنایا جائے۔انہوںنے کہا کہ سیلز ٹیکس ،انکم ٹیکس اور یوٹیلیٹی بلوں میں بے شمار ٹیکسوں سے ہر ماہ صارفین سے 15ارب روپے اصل بلز کے علاوہ وصولی کے بعد ودھ ہولڈنگ ٹیکس کا کوئی جواز نہیں رہتا اس لیے اس کے خاتمہ کا اعلان کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :