نرگس کو عید الفطر پر ملتان میں اسٹیج ڈرامہ کرنے کیلئے بھاری معاوضے کی پیشکش

بدھ مئی 14:02

نرگس کو عید الفطر پر ملتان میں اسٹیج ڈرامہ کرنے کیلئے بھاری معاوضے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) معروف اداکارہ نرگس کو عید الفطر پر ملتان میں اسٹیج ڈرامہ کرنے کے لئے بھاری معاوضے کی پیشکش ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نرگس کو ملتان کے ایک ڈرامہ پروڈیوسر نے عید الفطر پر اپنے اسٹیج ڈرامے میں کام کرنے کے لئے 30لاکھ روپے کی پیشکش کی ہے ۔

(جاری ہے)

مگر ابھی تک نرگس نے اسٹیج ڈرامہ کرنے کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ۔ دوسری جانب لاہور سے تعلق رکھنے والے متعدد ڈرامہ پروڈیوسر بھی اداکارہ نرگس کو اپنے اسٹیج ڈرامے میں کاسٹ کرنے کے خواہشمند ہیں اور وہ بھی نرگس کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نرگس عید الفطر پر کسی جگہ بھی اسٹیج ڈرامہ نہیں کریں گی۔

متعلقہ عنوان :