نائیجیرین شمال مشرقی ریاست ادماوامیں ہیضہ سے 12 افراد ہلاک

بدھ 23 مئی 2018 16:47

کانو ، نائیجیریا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) نائیجیرین شمال مشرقی ریاست ادماوامیں ہیضہ سے 12 افراد ہلاک ہو گئے ۔ ہیلتھ کمشنر احمد ساجو نے بتایا کہ اتوار سے لے کر اب تک موبی نامی ضلع میں 142 افراد ہیضہ میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔اور گذشتہ چار دنوں میں مو بی کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں 12 ہلاکتیں ریکارڈ کی جا چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

ساجو نے مزید کہا کہ پو رے علاقے میں ہیضہ کی وباء کی روک تھام کے لئے میڈیکل ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں ۔

واضح رہے کہ ہیضہ بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے جبکہ بیکٹیریا خوراک یا پینے کے پانی کے ذریعے جسم میں منتقل ہوتا ہے تاہم اس علاقہ میں میڈیکل ٹیمیں آ خری اطلاعات ملنے تک ہیضہ کی وجوہات کا تعین نہیں کر سکیں ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ماہ اس ضلع کے قریبی علاقے یوبے میں اسی قسم کی وباء پھوٹنے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ حکام نے اس وباء کی وجہ آلودہ پانی کو قرار دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :