مجھے ایک 15 سالہ لڑکے نے ہراساں کرنے کی کوشش کی،سشمیتا سین

بدھ مئی 17:01

مجھے ایک 15 سالہ لڑکے نے ہراساں کرنے کی کوشش کی،سشمیتا سین
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) بولی وڈ اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ عرصے پہلے ایک نوعمر لڑکے نے انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں خواتین کے تحفظ کے حوالے سے ایک ایونٹ کے دوران سشمیتا سین نے کہا کہ خواتین اسٹارز کے گرد باڈی گارڈز کے حصار کے باوجود ہجوم میں ایسے مرد ہوتے ہیں،جو خواتین کیساتھ غلط سلوک کرتے ہیں،6ماہ قبل ایک ایوارڈ تقریب کے دوران ایک 15 سالہ لڑکے نے میرے ساتھ غلط سلوک کیا، کیونکہ اسے لگا تھا کہ ارگرد ہجوم کے باعث مجھے اس کا احساس نہیں ہوسکے گا،مگر وہ غلط تھا،میں نے اپنی کمر سے اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ وہ کتنا کم عمر ہے،انہوں نے لڑکے کو اس کی غلطی کی سنگینی کا احساس دلا کر چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

سشمیتا سین نے کہا کہ میں نے اس کیخلاف کوئی اقدام نہیں کیا کیونکہ میں سمجھتی تھی کہ 15 سالہ لڑکے کو یہ نہیں سیکھایا گیا تھا کہ ایسی چیزیں تفریح نہیں بلکہ جرم ہیں۔واضح رہے کہ سشمیتا سین 1996 میں مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے کے بعد بولی وڈ کا حصہ بنی تھیں۔ان کی ڈیبیو فلم دستک باکس آفس پر کمال تو نہیں دکھاسکی مگر ان کی اداکاری ضرور لوگوں کو بھاگئی۔وہ 2006 تک فلمی دنیا میں کافی سرگرم رہیں مگر پھر انہوں نے بتدریج کنارہ کشی اختیار کرنا شروع کردی۔گزشتہ 8 سال کے دوران ان کی صرف ایک فلم ریلیز ہوئی جو کہ بنگالی زبان میں تھی۔اب وہ فلموں کی بجائے انسانوں کی فلاح کے کاموں کے لیے زیادہ سرگرم ہیں۔