مناواں میں رینجرز کا سرچ آپریشن، بھاری اسلحہ بر آمد،12ملزم گرفتار

بدھ 23 مئی 2018 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) رینجرز حکام نے مناواں میں آپریشن کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کرلیا، سرچ آپریشن کے دوران رینجرز نے 12افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل ا ور بدھ کی درمیانی شب لاہور کے سرحد ی علاقے مناواں میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران مشین گنیں، کلاشنکوفیں ، پسٹل سمیت دیگر اسلحہ اور 2ہزار گولیاں بر آمد کرلیں جبکہ 12افراد کو حراست میں لے لیا گیا ، چند روز قبل مناواں میں مسلح گروپوں کے درمیان جھگڑا ہواتھا جس میں متعد د افراد زخمی ہوئے تھے اس وقت سے رینجرز اس علاقے پر خصوصی نظر رکھے ہوئے تھی۔

متعلقہ عنوان :