لاہور، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈائون

40 دکانداروں کے چالان ،ایک لاکھ روپے کے جرمانے،51 افراد کو جیل بھجوا دیا

بدھ 23 مئی 2018 17:30

لاہور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف بھر پور کریک ڈائون کو جاری رکھا اور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نی1635مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر40دکانداروں کے چالان کئے جبکہ ایک لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے،71 افراد کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر102افراد کو گرفتار کروایا گیا،51 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا، ڈ پٹی کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :