ضلعی انتظامیہ احترامِ رمضان آرڈیننس پر سختی سے عملدر آمد کروا رہی ہے، ڈی سی

بدھ 23 مئی 2018 17:30

لاہور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہر بھر میں احترامِ رمضان آرڈیننس پر سختی سے عملدر آمد کروا رہی ہے اور اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دن کے وقت شہر میں کھلے ہو ٹلوں کیخلاف سخت کریک ڈا ئون کر رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے چیکنگ کے دوران احترامِ رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کر نے پر15افراد کو گرفتار کروا کر ان کیخلاف مقدمات درج کروا کر انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :