دبئی میں دلہا نے شادی کے 15منٹ بعد ہی دلہن کو طلاق دیدی

دلہن کے والد نے جہیز کی رقم ایک لاکھ درہم یکمشت اداکرنے کاکہا،دلہا دوقسطوںمیں دینا چاہتاتھا،رپورٹ

بدھ 23 مئی 2018 17:43

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) دبئی میں شادی کے چند منٹ بعد ہی دلہا نے اپنی نئی نویلی دلہن کو طلاق دیدی۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق دبئی میں ایک دلہا اور اسکے سسر کے درمیان غلط فہمی کچھ اتنی بڑھی کہ ناراض دلہا نے اپنی دلہنیا کوشادی کے صرف 15منٹ بعد ہی طلاق دیدی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق دلہن کے والد نے جہیز میں ایک لاکھ درہم کا مطالبہ کیا جس میں سے دلہا نے پچاس ہزار درہم اٴْسی وقت دے دیئے اور بقایا رقم کچھ لمحوں بعد دینے میں کہا ۔دوسری جانب دلہن کے والد نے اصرار کیا کہ بقایا بھی ابھی دیں جس پر دلہا کو غصہ آیا اور اٴْس نے خاتون کو عین موقع پر طلاق دیدی۔

متعلقہ عنوان :