وسطی امریکی ملک ہونڈورمیںچھوٹے طیارے کو حادثہ،چھ افرادزخمی

نجی کمپنی کا طیارہ رن وے سے پھسل کر نیچے اتر گیا اور ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا،زخمی اسپتال منتقل

بدھ 23 مئی 2018 17:43

تیگوسی گلپا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) وسطی امریکا کے ملک ہونڈوراس میں ایک چھوٹے طیارے کے حادثہ میں چھ افراد زخمی ہو گئے، طیارے پر عملے کے ارکان سمیت چھ افراد سوار تھے جنہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے،امریکی میڈیا کے مطابق زخمی امریکی شہری ہیں۔

(جاری ہے)

طیارہ امریکا کے شہر آسٹن سے ہونڈوراس کے دارالحکومت تیگوسی گلپا جا رہا تھا۔ نجی کمپنی کا طیارہ رن وے سے پھسل کر نیچے اتر گیا اور ٹوٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔ طیارے پر عملے کے ارکان سمیت چھ افراد سوار تھے جنہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :