فلسطین،اسرائیل کے ظلم و ستم کا بازار گرم،جنگی طیاروں کی حماس کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری

بدھ 23 مئی 2018 18:05

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے معصوم فلسطینیوں پرظلم وستم کابازار گرم ہے، اسرائیلی جنگی طیاروں نے حماس کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی،حملے سے ہونے والے نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پٹی کے علاقے میں فلسطینی تنظیم حماس کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ملکی ایئر فورس نے غزہ پٹی میں حماس سے تعلق رکھنے والے دہشت گردی کے ایک زیر زمین مرکز کو نشانہ بنایا اور اس کے علاوہ اس گروپ سے تعلق رکھنے والے دو دیگر فوجی اہداف کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق یہ حملے گزشتہ روز حماس کے متعدد ارکان کی طرف سے اسرائیلی سرحد پار کر کے ایک خالی فوجی چوکی کو آگ لگانے کے ردعمل میں کیے گئے ہیں۔ ابھی تک ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :