بھارت،جان لیوا نیپا وائرس بے قابو، ایک اور ریاست کو شکنجے میں جکڑ لیا

بدھ 23 مئی 2018 18:05

کیرالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) بھارت میں جان لیوا نیپا وائرس بے قابو ہو گیا، نیپا وائرس نے ایک اور ریاست کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،کرناٹک میں دو افراد میں وائرس کی تصدیق ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکہ میں دو ایسے افراد کی شناخت ہوئی ہے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ جان لیوا نیپا وائرس سے متاثرہ ہیں۔

(جاری ہے)

کرناٹکہ کی ہمسایہ ریاست کیرالہ میں اب تک کم از کم 10 افراد اس وائرس کے سبب موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ 100 کے قریب افراد طبی نگہداشت میں ہیں۔ کرناٹکہ کے طبی حکام کے مطابق ایک 20 سالہ خاتون اور ایک 75 سالہ مرد میں نیپا وائرس کی علامات ملی ہیں۔ ان دونوں افراد نے ریاست کیرالہ کا سفر کیا تھا۔ حکام نے عوام سے کہا ہے کہ وہ افراتفری کا شکار نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :