نصیر آباد، این ٹی ایس امتحانات میں پاس ہونے والے چار امیدواروں میں تعیناتی کے آرڈر تقسیم

بدھ 23 مئی 2018 21:04

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد عرض محمد بنگلزئی نے این ٹی ایس امتحانات میں پاس ہونے والے چار امیدواروں میں تعیناتی کے آرڈر تقسیم کئے،جس سے امیدواروں میں خوشی کی انتہا نہ رہی، آرڈر تقسیم کرنے کے موقع پر ڈی ڈی ای او ریاض احمد بھنگر جی ٹی اے نصیرآباد کے ڈویژنل صدر مٹھا خان رند ضلعی صدر حاجی خان محمد سیال بھی موجود تھے،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد عرض محمد بنگلزئی نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ریکرونمنٹ کمیٹی نصیرآباد نے نہایت ایمانداری اور شفاف طریقے سے کام کر کے میرٹ لسٹ بنایا اور میرٹ کے مطابق حقدار امیدواروں کو ان کے تعیناتی کے آرڈر دئیے،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد عرض محمد بنگلزئی نے نئے تعینات ہونے والے اساتذہ سے کہا کہ وہ اپنے سکولوں میں جاکر اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں اور طلبہ کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں۔

متعلقہ عنوان :