راولپنڈی،چیئرمین تعلیمی بورڈ کی ہدایت پر امتحانی امور کے نگران پروفیسر غلام محمد جھگڑ کا امتحان انٹرمیڈیٹ کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

بدھ 23 مئی 2018 21:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) چیئرمین وکمشنربورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، راولپنڈی ندیم اسلم چوہدری کی ہدایت پر امتحانی امور کے نگران پروفیسر غلام محمد جھگڑ نے امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ پارٹI- 2018ء کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا انھوں نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین جہلم، گورنمنٹ کالج آف کامرس جہلم، گورنمنٹ کالج سول لائن جہلم، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1 جہلم کے امتحانی مراکز کا معائنہ کیااورانتظامات کا جائزہ لیاامتحانی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر غلام محمد جھگڑ نے کہا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹI- میں تعلیمی ایکشن پلان پر سختی سے عملدآمد کروایا جارہا ہے تمام طلباء و طالبات کو بہترین امتحانی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں میں خود بھی دور درازعلاقوں میں قائم امتحانی مراکز کے دورے کررہا ہوں تاکہ طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حکومت پنجاب، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جو ٹاسک مجھے سونپا اُسے انتہائی دیانتداری اور جانفشانی سے سرانجام دے رہا ہوںروزانہ کی بنیاد پر امتحانی مراکز کی رپورٹ لی جارہی ہے اور ان رپورٹس کی روشنی میں بہترین اور مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں24 مئی کو ہونے والے فزکس کے پرچہ کے حوالہ سے انھوں نے کہا کہ خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو حساس سنٹروں کے علاوہ مختلف امتحانی سنٹروں کے سرپرائز وزٹ کریں گی بوٹی مافیا سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

کسی کو بھی حکومتِ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ SOPs کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی بعد ازاں انھوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جہلم اور گورنمنٹ ایم۔سی بوائز ہائی سکول گوجر خان کے مارکنگ سنٹر کا بھی دورہ کیا پروفیسر غلام محمد جھگڑ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیپرمارکنگ کی ذمہ داری آپ کے کندھوں پر آن پڑی ہے طلباء کی سال بھر کی محنت یعنی پرچوں کی جانچ پڑتال اور نمبر اندازی کریں تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہوسکے یہ تمام طلباء ہمارے اپنے بچے ہیں اور یہ ہمارا مستقبل ہیں۔

متعلقہ عنوان :