راولپنڈی، راولپنڈی میں رمضان سستے بازاروں میں وارڈنز کی سپیشل ڈیوٹیاں جاری ہیں ،بلال افتخار

ر مضان المبار ک کے بابرکت مہینے میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے رش والے مقامات، اہم شاہرائوں، مارکیٹوں ، شاپنگ مال اور اہم چوراہوں پر ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار ڈیوٹی کے خصوصی فرائض انجام دے رہے ہیں،چیف ٹریفک افسرراولپنڈی

بدھ 23 مئی 2018 21:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) چیف ٹریفک افسرراولپنڈی ایس ایس پی بلال افتخار نے کہا ہے کہ ر مضان المبار ک کے بابرکت مہینے میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے رش والے مقامات، اہم شاہرائوں، مارکیٹوں ، شاپنگ مال اور اہم چوراہوں پر ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار ڈیوٹی کے خصوصی فرائض انجام دے رہے ہیں شہریوں کی معاونت اور رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس راولپنڈی کی ہیلپ لائن 051.

(جاری ہے)

9272616 کو مزید فعال کر دیا گیا ہے غلط پارکنگ کے خاتمے کے لئے لفٹر سٹاف کی طرف سے غلط پارک کی گئی گاڑی کو فوراًً لفٹ کر لیا جاتا ہے راولپنڈی میں رمضان سستے بازاروں میں وارڈنز کی سپیشل ڈیوٹیاں جاری ہیں اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے رواں ماہ میں خصوصاً بعد از دوپہر اور افطاری او ربعد ازافطاری شاپنگ سنٹرز،مارکیٹوں میں خریداروںکا رش بڑھ جاتا ہے شاپنگ مارکیٹوں میں پارکنگ اور ٹریفک کورواں رکھنے کے لئے ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں غلط پارکنگ کے خلاف ایکشن لینے کے لئے مصروف مقامات پر لفٹر موجود ہیں جو غلط پارک کی گئی گاڑی کو فوری طور پر لفٹ کر لیتے ہیں تاکہ غلط پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک بلاک نہ ہو انہوںنے بتایاکہ پیٹرولنگ کو موثر کیا گیا ہے تاکہ روڈ یوزرز غلط پارکنگ سے گریز کریں انہوں نے بتایا کہ مارکیٹوں میں مقررہ جگہوں پر ہی پارکنگ کرائی جا رہی ہے کسی بھی جگہ پر ڈبل پارکنگ کی اجازت نہیں ہے تمام افسران و اہلکاروں کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ رمضان المبارک کے مہینے میں تمام ٹریفک افسران اور سٹاف اپنے فرائض لگن کے ساتھ انجام دیں ۔