پشاورکے علاقے کرسچن کالونی میں بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی اورآبادیوں کومالکانہ حقوق نہ ملنے پرمکینوں نے رنگ روڈپراحتجاجی مظاہرہ

بدھ 23 مئی 2018 21:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) پشاورکے علاقے کرسچن کالونی میں بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی اورآبادیوں کومالکانہ حقوق نہ ملنے پرمکینوں نے رنگ روڈپراحتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے بینرزاورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پرانکے مطالبات کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے ۔مظاہرے کی قیادت مینارٹی کوآرڈینیشن کونسل پاکستان کے ایگزیکٹیوممبرہارون سرابدیال اوردیگرکررہے تھے۔

مظاہرین کاموقف تھاکہ اس جدیددورمیں بھی کرسچن کالونی کے رہائشی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے جبکہ صفائی کی ابترصورتحال اورجگہ جگہ گندگی کے ڈھیرکے باعث شہری سخت مشکلات کاشکارہے ۔مظاہرین کاکہناتھاکہ گندگی اورغلاظت کی وجہ سے علاقے میں ڈینگی کامرض پھیلنے کاخدشہ پیداہوگیاہے جبکہ پانی کے پائپ جابجاٹوٹ پھوٹ اورزنگ آلود ہونے کی وجہ سے شہری گندہ پانی پینے پرمجبورہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مظاہرین کاکہناتھاکہ انہیں آبادیوں کے مالکانہ حقوق نہیں دئیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے کرسچن کالونی کے مکین سخت تشویش میں مبتلاہے اوریہ بھی سننے میں آرہاہے کہ ہائی کورٹ کوکسی نے اپیل کی ہے کہ کرسچن کالونی کے رہائشیوں کومتبادل جگہ دینے کے احکامات جاری کئے جائیں حالانکہ یہاں کے مکین اس سے لاعلم ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم یہ واضح کرناچاہتے کہ کسی بھی طوریہاں کے مکین علاقہ چھوڑنے کوتیارنہیں اورانکی منتقلی کے کسی بھی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیاجائے گاکیونکہ یہاں کے مکینوںنے قرضوں کے بوجھ تلے دب کراپنے لئے گھربنائے ۔

مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ سوموٹوایکشن لے کریہاں کے مکینوںکومالکان حقوق دئیے جائیں جبکہ یہاں پرپڑے گندگی کاہٹانے کیلئے فوری احکامات جاری کئے جائیں۔