نائیجیریا،سیکورٹی آپریشن،41افراد ہلاک ،2زخمی،بھاری اسلحہ برآمد

بدھ 23 مئی 2018 22:23

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) نائیجیریا کے 4صوبوں میں جاری آپریشن میں 41افراد ہلاک ہو گئے،بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کے 4 صوبوں میں جاری آپریشنوں کے دوران حفاظتی دستوں اور مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپ میں 35 افراد مارے گئے۔نائیجیریا:4 صوبوں میں فوجی آپریشن،مسلح گروہوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

(جاری ہے)

نائیجیریا کے 4صوبوں میں جاری آپریشنوں کے دوران حفاظتی دستوں اور مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپ میں 35 افراد مارے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں چرواہوں اور کاشت کاروں کے درمیان جھڑپوں کا واقعہ ایک معمول بن چکا ہے جن میں اسلحے کا بے دریغ استعمال بھی ہوتا ہے۔ وزارت دفاع کے نائب رابطہ افسر جان آگیم نے بتایا ہے کہ فوج نے اس سلسلے میں 4 صوبوں میں آپریشن شروع کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد گرفتار کیے گئے ہیں اور بھاری اسلحہ بھی بازیاب کیا گیا ہے ۔ آگیم نے کہا کہ ان کاروائیوں میں مسلح گروہوں کے اب تک 35 کارکن ہلاک جبکہ دو فوجی زخمی ہو گئے ہیں جو زیر علاج ہیں۔