بالاکوٹ ،معمولی تکرار پر دوست نے ہی دوست کی جان لے لی، مانسہرہ کے رہائشی نوجوان کو ملزم نے لاہور میں قتل کیا ،پولیس

بدھ 23 مئی 2018 23:15

بالاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) معمولی تکرار پر دوست نے ہی دوست کی جان لے لی ، مانسہرہ کے رہائشی بیس سالہ نوجوان کو معمولی تلخ کلامی پر قتل کر دیا،ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،نعش پولیس نے قبضہ میں لیکر اپنی نگرانی میں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور میں معمولی تنازع پر دوست نے دوست کو قتل کر دیا ہے،لاہور کے علاقے نشتر ٹاؤن میں معمولی تنازع پر دوست نے دوست کو قتل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول بیس سالہ امتیاز مانسہرہ کا رہائشی تھا،واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر اپنی نگرانی میں پوسٹمارٹم کروایا جبکہ قتل کے خلاف مقتول کے ورثاء نے شدید احتجاج کیا،پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہواقعے کے بعد جائے وقوعہ سے ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے،پولیس نے ورثاء کی رپورٹ پر تھانہ نشتر ٹائون میں ملزم کیخلاف زیر دفعہ302کے تحت قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔