شام نے ایرانی فوجیوں اور حزب اللہ کے انخلا سے متعلق امریکی مطالبہ مسترد کردیا

جمعرات 24 مئی 2018 09:50

شام نے ایرانی فوجیوں اور حزب اللہ کے انخلا سے متعلق امریکی مطالبہ مسترد ..
دمشق۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) شام نے ایرانی فوجیوں اور لبنان کی ملیشیا حزب اللہ کے جنگجوؤں کے انخلاء سے متعلق امریکی مطالبے کو مسترد کردیا ۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے روس کی خبررساں ایجنسی سپوتنک سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ موضوع تو مذاکرات کے ایجنڈے میں بھی شامل نہیں کیونکہ اس کا شام کی خود مختاری سے تعلق ہے۔فیصل مقداد نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام روس کی فوجی مدد کے علاوہ ایران اور حزب اللہ کے مشیروں کی معاونت کو سراہتا ہے۔واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو نے ایران سے ایرانی فوجی اور حزب اللہ کے جنگجوئوں کے شام سے واپس چلے جانے مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :