جرمنی سے ملک بدر کئے گئے 15 افغان شہریکابل پہنچ گئے

جمعرات 24 مئی 2018 10:40

کابل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) افغانستان حکام نے تصدیق کی ہے کہ جرمنی سے ملک بدر کئے جانے والی15 افغان باشندے کابل پہنچ گئے ہیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جرمن شہر فرینکفرٹ سے روانہ کیا گیا یہ دستہ ایک چارٹر ہوائی جہاز پرگزشتہ روزافغان دارالحکومت پہنچا۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کے درمیان 2016ء میں طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت یہ تیرہواں دستہ افغانستان روانہ کیا گیا۔ اب تک جرمن حکومت ایسے 234 افغان شہریوں کو ملک بدر کر چکی ہے، جن کی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔ یہ ملک بدری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب افغانستان میں سکیورٹی کی صورت حال انتہائی مخدوش تصور کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :