ایران میزائل و دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرتا رہے گا،جنرل امیر حاتمی

جمعرات 24 مئی 2018 12:11

تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران اپنی دفاعی و میزائل صلاحیت میں کسی کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور وہ اس میں مسلسل اضافہ کرتا رہے گا۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے ایران کی دفاعی و میزائل صلاحیتکو ملکی دفاع کی اہم بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جتنا بھی زیادہ دباؤ اور پابندیاں بڑھائی جاتی رہیں گی اس سے تمام شعبوں میں ایران کی دفاعی توانائی کو بڑھانے کے لئے ہمارا عزم اتنا ہی بڑھتا رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی قوم اور مسلح افواج، دشمن کی ہر طرح کی دشمنی اور سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ماضی سے کہیں زیادہ تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایران کی دفاعی صنعت کی ترقی کا عمل مسلسل جاری رہے گا۔ وزیر دفاع نے ایران کے خلاف امریکی وزیر خارجہ کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مقامی دفاعی صلاحیت سے امریکا کے حکمراں بوکھلائے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :