جاپان، غذائی ضروریات کو کائی سے پورا کرنے کا منصوبہ

جمعرات 24 مئی 2018 12:14

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) جاپانی حکومت کے حمایت یافتہ ایک فنڈ اور ایک بڑے ٹریڈنگ ہاؤس کی مشترکہ کوششوں سے خوارک کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو کائی سے پورا کرنے کے منصوبے کا آغاز کلر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انّوویشن نیٹ ورک کارپوریشن آف جاپان اور متسٴْوبیشی کارپوریشن نے ٹوکیو کے نزدیک قائم ٹیولماؤٹ نامی کمپنی میں مشترکہ طور پر تقریباً ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری سے ایک ایسے منصوبے پر کام شروع کیا ہے جس کے تحت خوراک کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو کائی کے پودے سے پورا کیا جائے گا۔

کمپنی جاپانی حکومت کے تعاون سے اسپیرٴْولینا تیار کرتی ہے جو وٹامنز سے بھرپور اور غذائی ضرورت کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ مزکورہ سٴْپرفوڈ کی تیاری سے پھلوں کے رس میں مقبول اضافہ ہے۔ مذکورہ فنڈ اور متسٴْوبیشی کو امید ہے کہ عالمی اقتصادی نمو اور دنیا کی آبادی میں اضافے کے سبب خوراک کی قلت پر پائی جانے والی تشویش کے تناظر میں یہ کاروبار خوراک کی نئی مصنوعات پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔