آئندہ دو ماہ کیلئے مالیاتی پالیسی کا اعلان کل ہوگا

جمعرات 24 مئی 2018 14:21

آئندہ دو ماہ کیلئے مالیاتی پالیسی کا اعلان کل ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ دو ماہ کیلئے مالیاتی پالیسی کا اعلان کل ( جمعہ) کو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق مالیاتی پالیسی میں آئندہ دو مہینوں کیلئے پالیسی ریٹ کااعلان کیا جائے گا۔ملک میں افراط زر کی شرح میں کمی کے باعث مرکزی بینک نے گزشتہ مالیاتی پالیسی میں پالیسی ریٹ 6فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔