صحیتابی کے بعد واپس اپنے ملک روس جانا چاہوں گی، روسی ڈبل ایجنٹ

دونوں باپ بیٹی خوش قسمت ہیں جو قاتلانہ حملے میں بچ گئے ،جولیا اسکرپل کی گفتگو

جمعرات 24 مئی 2018 16:12

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) سابق روسی ڈبل ایجنٹ سیرگئی اسکرپل کے ساتھ کیمیائی حملے کا نشانہ بننے والی ان کی بیٹی جولیا اسکرپل نے کہا ہے کہ وہ دونوں خوش قسمت ہیں کہ اس حملے میں بچ گئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کیمطابق حملے کے بعد میڈیا کے سامنے پہلی بار آنے والی 33 سالہ جولیا اسکرپل نے کہا کہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد واپس اپنے آبائی ملک روس جانا چاہیں گی۔ انہوں نے روسی خبر رساں ادارے کے ساتھ یہ بات چیت کسی نا معلوم مقام سے روسی زبان میں کی۔ وہ برطانوی پولیس کی حفاظت میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :