چیئر مین بلدیہ کورنگی سے کرکٹر شعیب محمد کی ملاقات

جمعرات 24 مئی 2018 16:25

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا ہے کہ کورنگی کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ نوجوانوں کو صحت مند تفریحی سہولتوں کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے، سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے ساتھ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار چیئر مین سیدنیئر رضا نے کرکٹر شعیب محمد سے ملاقات دوران کیا۔

اس موقع پر ممتاز کرکٹر شعیب محمد نے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی کوششوں کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا کہ لانڈھی ،کورنگی ،شاہ فیصل اور ملیر کے نوجوانوں کے لئے مثبت سوچ رکھتے ہیں شعب محمد نے کہاکہ بلدیہ کورنگی کے لانڈھی ،کورنگی ،شاہ فیصل اور ملیرکے گرائونڈ اور کرکٹرز نے پاکستان اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں بڑا نام پیدا کیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئر مین بلدیہ کورنگی نے کہاکہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کاموں کے آغاز سے قبل مشاورت کے عمل کے حوالے سے بتا یا کہ وہ ایک بار پھر کھیل کے میدانوں کو آباد کرکے ماضی کی طرح فرسٹ کلاس اور قومی کرکٹ ٹیم کے لئے کرکٹرز فراہم کرینگے کیونکہ لانڈھی کورنگی ملیر اور شاہ فیصل کے نوجوانوں میں بہت صلاحیتیں ہیں انہیں مواقع حاصل نہیں ہورہے تھے لیکن بلدیہ کورنگی صرف بلدیاتی سہولتیں ہی نہیں نوجوانوں کو سہولتیں فراہم کرکے صوبے اور پاکستان کی سطح پر خود کو منوائے گی ۔