کالج آف الیکٹریکل اینڈ میکینکل انجینئرنگ نسٹ میں نیشنل سنٹر آف روبوٹیکس اینڈ آٹومیشن کا افتتاح کر دیا گیا

جمعرات 24 مئی 2018 17:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) کالج آف الیکٹریکل اینڈ میکینکل انجینئرنگ نسٹ (سی ای ایم ای) میں نیشنل سنٹر آف روبوٹیکس اینڈ آٹومیشن (این سی آر ای)کا افتتاح کر دیا گیا۔ این سی آر اے 13 پاکستانی جامعات سے 11 لیبارٹریوں کے ساتھ کنسورشیم ماڈل پر ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ نسٹ اس میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان 11 لیبز میں سے دو سی ای ایم ای قائم کرے گی جبکہ باقی یو ای ٹی لاہور، یو سی پی لاہور، آئی ٹی یو لاہور، ایئر یونیورسٹی اسلام آباد، لمز، فاسٹ اسلام آباد، یو ای ٹی ٹیکسلا، این ای ڈی کراچی، ایم یوای ٹی، بی یو آئی ٹی ای ایم ایس اور یو ای ٹی پشاور سمیت دیگر تعلمی ادارے قائم کریں گی۔ ممبر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پلاننگ کمیشن ڈاکٹر اطہر اسامہ نے آگاہ کیا کہ چار نیشنل سنٹر آف ایکسیلینس کے قیام سے تمام پاکستانی ٹیکنالوجی جامعات کے 200 پی ایچ ڈی سکالرز ان چار ابھرتے ہوئے شعبوں میں مشکل مسائل کے حل کیلئے جمع ہوئے۔