ڈاکٹر اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں،فرائض میں کوتائی اور غفلت کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،کمشنر سبی

جمعرات 24 مئی 2018 17:49

سبی۔ 24مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ ڈ اکٹر مقدس پیشہ ہے ،ڈاکٹر اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں،فرائض میں کوتائی اور غفلت کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،سرکاری محکموں کے آفیسران و اہلکار اپنے حاضریوں کو یقینی بنائیں ،سول ہسپتال کے مسائل کو ترجیجی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ،ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرنے کے لئے سیکرٹری ہیلتھ سے بات کرونگا،شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے دورے کے موقع پرڈاکٹروں اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر روشن آراء نے کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ کو سول ہسپتال کے مسائل سے تفصیلا ت سے آگاہ کیا،کمشنر کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری ،ایکسین پبلک ہیلتھ سبی سردار امان اللہ بنگلزئی اور راجہ افتخار کیانی بھی تھے اس موقع پر ڈاکٹر علی احمد بلوچ،ڈاکٹر محمد علی ،ڈاکٹر فیض بلوچ،ڈاکٹر ارسلان ،ڈاکٹر شہزاد ،ڈاکٹر شفقت سلطانہ،ڈاکٹر عشرت ،ڈاکٹر خالدہ رفعت ،شبیر احمد اور شیردل مغیری بھی موجود تھے کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ نے ڈویژنل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے دورے کے دوران ڈاکٹروں اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کا پیشہ ایک مقدس پیشہ ہے جو کسی عبادت سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ز اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ سر انجام دیں فرائض میں غفلت اور کوتائی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ملازمین اپنے حاضریوں کو یقینی بنائیں غیر حاضر ملازمین کے خلاف کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہاکہ سول ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کے مسائل کو جلد حل کیا جائے گا اس سلسلے میں محکمہ صحت کے ذمہ دار حکام سے رابطہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال سبی میں پانی کی قلت کو جلد دور کیا جائے گا ہسپتال میں ایک بور اور نئی پائپ لائن بچھائی جائے گی تاکہ ہسپتال کو پانی کی قلت کا سامنا نہ ہو انہوں نے کہا کہ شہریوں کی زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کر نا ہماری ذمہ داری ہے اور سرکار اس سلسلے میں ہمیں ہر ماہ تنخواہ دیتی ہے انہوں نے مذید کہا کہ میری کوشش ہے کہ سول ہسپتال کے مسائل کو ترجیجاتی بنیادوں حل کرونگا کیونکہ یہ ڈویژنل ہسپتال ہونے کے باعث یہاں پر نہ صرف سبی کے عوام علاج کے لئے آتے ہیں بلکہ سبی کے قریب علاقے کچھی ،ڈھاڈر ،مٹھٹری،بختیار آباد ،لہڑی اور بھاگ سے بھی مریض علاج کے غرض سے لائے جاتے ہیں اس لئے ڈویژنل ہسپتال اہمیت کا حامل ہے۔