پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس ،عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی استدعا منظور ، سماعت ملتوی، تاریخ بعد میں دی جائیگی

جمعرات مئی 19:36

پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس ،عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی استدعا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی حملہ کیس میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی، تاریخ بعد میں دی جائیگی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت جج کوثر عباس زیدی نے کی۔ وکلا نے عمران خان اور دیگرملزمان کی استثنیٰ کی درخواست دائرکی تھی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی جبکہ تاریخ بعد میں دی جائیگی۔