امریکی اتحاد،شامی فوجی پوسٹوں پرفضائی حملے

جمعرات 24 مئی 2018 20:13

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) امریکی اتحادی طیاروںنے شامی فوجی پوسٹوں پر حملے کر دئیے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سربراہی میں قائم اتحاد کے جنگی طیاروں نے شام کے مرکزی حصے میں شامی فوج کی دو پوسٹوں پر بمباری کی ہے۔

(جاری ہے)

لبنان کی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے مطابق یہ حملے شام کے وسطی شہر حمص کے شمال مغرب میں واقع توانائی کی تنصیبات کے قریب شامی فوج کی دو پوزیشنوں پر کیے گئے۔ شامی حکومت کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ پوسٹیں ایرانی انقلابی گارڈز اور ان کے اتحادیوں کی تھیں۔ عراق اور شامی صحرا کے درمیان واقع کئی فوجی پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :