بھارت،احتجاجی مظاہرہ،پولیس فائرنگ سے 15افراد ہلاک،11زخمی

ماحولیاتی الودگی کی سبب بنے والی تانبے کی فیکٹری کو بند کیا جائے،مظاہرین کا مطالبہ

جمعرات 24 مئی 2018 20:53

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) بھارت میں احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس فائرنگ سی15افراد ہلاک اور 11زخمی ہو گئے،ماحولیاتی الودگی کی سبب بنے والی تانبے کی فیکٹری کو بند کیا جائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے جنوبی صوبے تامل ناڈو کے علاقے توتیکورین میں عارضی طور پر بند کی گئی ایک تانبے کی فیکٹری کے دوبارہ کھلنے کے خلاف کئے گئے احتجاجی مظاہروں کے دوران 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے کی وجہ سے تانبا پگھلانے کی فیکٹری کو بند کیا جائے۔علاقے میں مظاہرے آج بھی جاری رہے۔حکام کے مطابق مظاہرین نے پولیس پر پتھراو کیا اور اطراف کے گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔پولیس کے مظاہرین پر فائر کھولنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے جب کہ9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ کل کے مظاہروں میں 9 مظاہرین ہلاک ہو گئے تھے۔