توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال 30مئی کو طلب

جمعرات مئی 20:57

توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال 30مئی کو طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کو 30مئی کو طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ میں سماعت کے دوران ، عدالتی استفسار پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے وکیل اعظم نذیر تارڑنے عدالت کو آگاہ کیا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعوی عرب گئے ہیں،آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

عدالت نے احسن اقبال کو30 مئی کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی ۔