رمضان بازار عام آدمی کو ریلیف دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،کمشنر

جمعرات 24 مئی 2018 21:15

ساہیوال۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) کمشنر ساہیوا ل ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ رمضان بازار عام آدمی کو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے ریلیف دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جہاں اشیاء صرف مارکیٹ ریٹ سے 10سی20فیصد رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں اور ان کے معیار کو بھی یقینی بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان بازاروں میں چینی اور آٹے کے خصوصی سٹال پر دونوں اشیاء تمام دن وافر مقدار میں دستیاب ہیں جن پر صوبائی حکومت کروڑوں روپے سبسڈی دے رہی ہے -انہوں نے یہ بات میونسپل کمیٹی عارف والا اور بجلی گھر موڑ پاکپتن میں لگائے گئے رمضان بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے کہی -جہاں انہوں نے اشیاء صرف کا معیار چیک کیا اور وہاں خریداری کے لئے آئے ہوئے خواتین وحضرات سے بات چیت کی -انہوں نے قیمتوں کے علاوہ چینی اور آٹے کے تھیلوں کا وزن بھی دیکھا -پاکپتن میں ایک صارف کی شکایت پر کمشنر علی بہادر قاضی نے ہدایت کی کہ ہر خریدار کو آدھ کلو گوشت دینے کی بجائے کم از کم ایک کلو دیا جائے تا کہ انکی ضرورت پوری ہو سکے -انہوں نے رمضان بازار انتظامیہ کو ہدایت کی کہ خواتین اور بوڑھے افراد کے بیٹھنے کا مناسب انتظام کیا جائے اور تمام اشیاء صرف کے نرخ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کیساتھ ساتھ ہر چیز پر علیحدہ بھی درج ہوں-انہوں نے دونوں بازاروں کے دورے کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی کو خصوصی چیک کیا اور ان کی شام 6بجے تک دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :