یو ای ٹی میں سکول آف میڈیا سٹیڈیز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

جمعرات 24 مئی 2018 21:20

لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی لاہور میں سکول آف میڈیا سٹڈیز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔ جہاں صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے خصو صی شرکت کی اور یو نیو ر سٹی کے میڈیا سکول کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمد خالد ، ڈائریکٹر الخوارزمی انسٹی ٹیوٹ آف کمپیو ٹر سا ئنسز ڈاکٹر وقار محمود ، فیکلٹی ممبران اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میڈیا کے شعبہ کا انعقاد کیا گیا ہے جسکو تمام شعبہ ہائے جات کے افراد نے تہہ دل سے سراہا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ا نہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ یو نیورسٹی انجینرنگ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اب میڈیا کی تعلیم کو بھی فروغ دے رہی ہے۔انہوں نے طلباکی بنائی ہوئی تصاویر کی نمائش بھی دیکھی اور بھرپور داد دی۔