آپریشن رد الفساد کے تحت 44گھروں کی تلاشی،دوافراد گرفتار

جمعرات 24 مئی 2018 21:20

ملتان۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) آپریشن رد الفساد کے تحت پولیس اور حساس اداروں کے باہمی آپریشن میں 44گھروں کی تلاشی لی گئی اوراس دوران 2افراد کو گرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق مذکورہ آپریشن تھانہ راجہ رام کے علاقے موضع داد ،احسان پور اور موضع واہی تحصیل شجاع آباد میں کیاگیا۔اس موقع پر34افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی اور چارغیرقانونی اسلحہ جات برآمد کیے گئے۔گرفتارافراد کی شناخت تاحال صیغہ راز میں رکھی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :