اے پی پی حیدرآباد کے رپورٹر محمد زاہد کی والدہ انتقال کرگئیں

جمعرات 24 مئی 2018 21:24

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) اے پی پی حیدرآباد کے رپورٹر محمد زاہد کی والدہ کراچی میں انتقال کرگئیں ان کی عمر 92سال تھی مرحومہ کی گذشتہ روز طبعیت اچانک ناساز ہو ئی اور کراچی کورنگی کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئیں انہوں نے چار بیٹے اور ایک بیٹی پوتہ و پوتیوں اور نواسہ و نواسیوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ اور تدفین کورنگی کراچی میں ہی عمل میں آئی ہے۔ اے پی پی حیدرآباد کے بیورو چیف جاوید نثار چنہ اور تمام اسٹاف نے محمد زاہدسے دلی تعزیت کا اظہار اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ہے -

متعلقہ عنوان :