سیاست برائے خدمت کو ارض پاک میں پیپلزپارٹی نے متعارف کروایا، چیئرمین ضلع کونسل کراچی

جمعرات 24 مئی 2018 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ سیاست برائے خدمت کو ارض پاک میں پیپلزپارٹی نے متعارف کروایاابتداء سے تاحال ،سبھی قیادت سے لیکر کا رکنان، عوامی خدمت میں سر گر م رہے ہیں اس بنیادی نقطے کو ہم نے ضلع کو نسل میں لازم ملزوم قرار دیکر اہلیان کی خدمت اپنا نصب العین بنایا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ممبران سے ملاقات کے دوران کیا جس میں ابوبکرمیمن، حسن مینگل، جان عالم جوکھیو، مینھن جوکھیو، یوسی چئیرمین بشیر احمد بلوچ شامل تھے چئیرمین نے اس موقع پر کہا کہ اتنا بڑا ضلع کونسل ہے اس میں اس طرح مساوی بنیادوں پر کام کرانے کا سارا کریڈیٹ اراکین کونسل کو جاتا ہے جو اپنے علاقے کے مسائل کی رپورٹ انجنئیر کے ہمراہ تشکیل دے کر ہمیں مطلع کرتے ہیں ہر پلیٹ فارم میں ضلع کونسل کا تذکرہ اس بات کا شاہدہے کہ ہم اپنے حلف سے کیئے گئے عہد کو نبھانے کے لئے سرگرداںہیں انشاء اللہ آئندہ بھی ضلعی اراکین کے ہمراہ لوگوں کے لئے ترقی کا جال بچھایا جائے گا اپنے وسائل کی حدود میں رہتے ہوئے ایسے کام انجام دیتے جا رہے ہیں جس کو کئی عشروں یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :